: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئى دہلى، 19 دسمبر (يو اين آئى) وزيرخارجہ سشما سوراج نے ممبئى ميں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کى سازش رچنے کے اہم قصوروار ذکى الرحمان لکھوى کو ضمانت دينے کے فيصلہ پر سخت موقف اختيار کرتے ہوئے آج پاکستان سے اس فيصلہ کو فوراً واپس لينے کا مطالبہ کيا۔ محترمہ سوراج نے لوک سبھا ميں اس سلسلے ميں اپنے بيان
ميں کہاکہ دہشت گرد کو چھوڑنے کے فيصلے کے فوراً بعد پاکستان ميں واقع ہندستانى سفارتخانہ نے اسلام آباد ميں وہاں کى وزارت خارجہ کو ہندستان کے موقف سے آگاہ کرديا تھا۔ ہمارا خيال ہے کہ اس طرح کے فيصلہ سے دہشت گردوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ اس سلسلے ميں اس کا ردعمل نہيں آيا ہے ليکن پاکستانى حکام کے بيانات پر ہمارى نظر ہے۔